9 جولائی 2011 - 19:30

کوالالمپور…ملائیشیا میں احتجاجی ریلی سے گرفتار1600مظاہرین کو آج رہا کردیاگیا۔پولیس کی آنسوگیس شیلنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ابنا: گزشتہ روزملائیشیا کی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی میں 20 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے جووزیراعظم نجیب رزاق سے 2012 تک صاف شفاف انتخابی اصلاحات کا مطالبہ کررہے تھے۔ پولیس نے مشتعل مظاہرین کوروکنے کیلیے ٹرکوں اور واٹر کینن کے ذریعے سڑکوں کوبلاک کردیاگیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس ، اورکیمیائی پانی کا استعمال بھی کیاگیا جس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے تمام ایک ہزار6سوسرسٹھ افراد کورہا کردیاگیاہے۔ .............

/169